بیٹے کی پیدائش پر پالتو جانور کو اپنی اہمیت کم ہونے کا احساس نہ ہو۔ نوجوان نے اپنے کتے کے لیے بھی عالیشان کمرہ بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 جنوری 2018 23:43

بیٹے کی پیدائش پر پالتو جانور کو  اپنی اہمیت کم ہونے کا احساس نہ ہو۔ ..

کسی  بھی بچے کو   نئے بہن بھائی کی پیدائش پر کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بچے کی ایک مشکل تو یہ ہوتی ہے کہ اسے ہر کوئی چھوٹے بہن یا بھائی پر توجہ دیتا نظر آتا۔ ایک نوجوان  نے سوچا کہ اس کا پالتو کتا بھی مولی بھی، اس کے بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے،  اسی مشکل کا شکار نہ ہوجائے۔نوجوان نے مولی کے لیے بھی ایک عالی شان کمرہ بنا دیا۔
جب مائیکل کو پتہ چلا کہ وہ باپ  بننے جا رہا ہے تو اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بچے کی پیدائش سے پہلے  مولی  کے لیے سیڑھیوں کے نچلے حصے میں ایک رہائش گاہ تعمیر کروائے گا۔

اس سے قبل یہ حصہ بےکار پڑا تھا اور بند ہونے کی وجہ سے مائیکل کو ذرا اندازہ نہ تھا کہ یہ کتنی بڑی جگہ ہے۔ لیکن اس کا کمرے کی تعمیر کروانے کا یہ قدم بہت ہی درست تھا کیونکہ اس کے نتائج بہت حیران کن ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)


درحقیقت وہ اس جگہ کی موجودہ شکل کو دیکھ کر بہت خوش ہوا ہے جس کے لیے وہ اسے تعمیر کرنے والے پاؤل کا بہت شکرگزار ہے۔ یہاں تک کہ مائیکل نے اس کام کو مائی بلڈر جاب آف دا ایئر 2017 کا نام دیا ہے۔


پاؤل کی تعمیر کردہ جگہ نہایت ہی صاف ستھری اور خوبصورت ہے۔ اس میں پلاسٹر بورڈ کا استعمال کیا گیا ہے اور بڑے دلکش انداز میں اسے سجایا گیا ہے۔روشنی کا انتظام قائم رکھنے کے لیے پاور پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔
گرچہ یہ ایک چھوٹا سا کام تھا لیکن اس کا نتیجہ بہت شاندار رہا۔ ملک کا سب سے بہترین ڈاگ ہاؤس یہی ہے!