منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈکی زبردست سردی نے ایک کتے اور خرگوش کو سیکنڈوں میں برف کی ممی میں بدل دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 جنوری 2018 23:44

منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈکی زبردست سردی  نے  ایک کتے اور خرگوش   کو سیکنڈوں ..

قازقستان میں منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ کی زبردست سردی نے ایک کتے اور ایک خرگوش کو سیکنڈوں میں  برف کے پتھریلے مجسمے میں بدل دیا۔ ان کے منجمد مجسمے دیکھ کر  ایسا لگتا ہے کہ  یہ سیکنڈوں میں ہی جم گئے ہونگے۔
ایک ویڈیو میں مقامی افراد کو خرگوش اور کتوں کے منجمد مجسموں کے   ساتھ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں خرگوش بالکل ایسے خرگوش کی مانند دکھائی دے رہا تھا، جیسے ہم کتابوں میں دیکھتے ہیں۔

یہ خرگوش ایک باڑ پار کرتے ہوئے جم گیا تھا۔مقامی افراد کے مطابق کتا  برف میں پاؤں پھنسنے سے پھنس گیا تھا اور فوراً ہی جم گیا۔
جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والےگروپس کا خیال ہے کہ ان جانوروں کو جان بوجھ کر باہر جمنے کے لیے چھوڑا گیا  تھا۔  ایک گروپ کا کہنا تھا کہ جس طرح ان کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، وہ بہت ظالمانہ  طریقہ ہے۔

منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈکی زبردست سردی  نے  ایک کتے اور خرگوش   کو سیکنڈوں ..