امریکہ، جوئے کے بادشاہ سٹیو وائن ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے شعبہ خزانہ کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے

اتوار 28 جنوری 2018 01:50

واشنگٹن۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) امریکہ میں جوئے کے بادشاہ سٹیو وائن نے اپنی ماتحت کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے شعبہ خزانہ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

ایک امریکی اخبار نے جمعہ کو اپنی اشاعت میں سٹیو وائن پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اپنی ایک ماتحت کارکن کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ساری مہم ان کی سابقہ بیوی چلارہی ہے جس کے ساتھ ان کا عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :