حملے کی صورت میں امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ کھڑا ہو گا،جیمز میٹس

شمالی کوریا کے کسی بھی حملے کو سختی سے روک دیا جائے گا،امریکی وزیردفاع کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 28 جنوری 2018 13:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ امریکہ جزیر ہ نما کوریا میں کشیدگی کو کم کرنے اور پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل خطر ے سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے سفارت کاروں کو فوجی (طاقت) کے استعمال کا متبادل فراہم کرنے کے عزم پر سختی سے کار بند رہے گا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق پرل ہاربر پہنچنے سے پہلے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میٹس نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے حملہ کیا تو امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ لڑنے پر تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ فوجی طاقت استعمال کرنے کا متبادل 1953 سے موجود ہے۔ یہ آج بھی موجود ہے۔ اگر ان پر حملہ ہوتا ہے تو ہم جنوبی کوریا کے شانہ بشانہ لڑنے پر تیار ہیں۔میٹس نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے کسی بھی حملے کو سختی سے روک دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :