آرایس ایس چین کے خلاف سرگرمیوں سے بازرہے ،وزیراعلیٰ کیرالہ

دنیا کے چند ممالک چین کو الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں، مودی حکومت امریکہ،اسرائیل کی آلہ کاربنی ہوئی ہے،خطاب

اتوار 28 جنوری 2018 15:12

کوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) چین کے حق میں بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے چین کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ملک چین کو الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی حکومت امریکا اور اسرائیل کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک پارٹی فنکشن میں شریک کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پناریا وجیین کا کہنا تھا کہ چین ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے جسے عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے اپنی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکا اور اسرائیل کو خوش کر رہی ہے،انہوں نے آر ایس ایس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے خلاف سرگرمیوں سے باز رہے۔