آصف زرداری کا بھلا ہو، پیپلز پارٹی کا سوا ستیا ناس کردیا، سعد رفیق

ہماری کسی ادارے کیساتھ جنگ نہیں ، اداروں کی مضبوطی میں ہی ملک کا استحکام ہے،دنیا نے ہمارے کاموں کی تعریف کی، توانائی بحران پر قابو پا کر لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کیا ،کسی پر لعنت ڈالنا اچھی بات نہیں ہے، نعرے لگا کر سیاست نہیں ، غلط فہمی نکال دیں ، ہم نے کسی سے نہیں لڑنا ،ملک خطرے میں ہے، امریکہ اور بھارت ہمارے خلاف ہیں ، پاکستان مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا ا،گر ہمیں کوئی دشمن سمجھتا ہے تو سمجھتا رہے ،ہم پر امن لوگ ہیں ، کسی ادارے کیساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے وہ عدلیہ ہو یا کوئی اور ہو،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تقریب سے خطاب

اتوار 28 جنوری 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بھلا ہو، پیپلز پارٹی کا سوا ستیا ناس کردیا، ہماری کسی ادارے کیساتھ جنگ نہیں ، اداروں کی مضبوطی میں ہی ملک کا استحکام ہے،دنیا نے ہمارے کاموں کی تعریف کی، توانائی بحران پر قابو پا کر لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کیا ،کسی پر لعنت ڈالنا اچھی بات نہیں ہے، نعرے لگا کر سیاست نہیں ، غلط فہمی نکال دیں ، ہم نے کسی سے نہیں لڑنا ،ملک خطرے میں ہے اور امریکہ اور بھارت ہمارے خلاف ہیں ، پاکستان مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا اگر ہمیں کوئی دشمن سمجھتا ہے تو سمجھتا رہے ہم پر امن لوگ ہیں ، کسی ادارے کیساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے وہ عدلیہ ہو یا کوئی اور ہو۔

اتوار کو خواجہ سعد رفیق نے گورنمنٹ بوائز سکول گوہاوا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس آج تک اسماء کے قاتل نہیں پکڑ سکی ، عمران خان پشاور کو لاہور جیسا بنائیں ، زرداری کراچی کو لاہور جیسا بنا کر دکھائیں ، دنیا نے ہمارے کاموں کی تعریف کی ، مخالفین کو موجودہ حکومت کا کوئی کام پسند نہیں ہے ، جس ملک میں انفراسٹرکچر نہیں بنتے وہ ترقی نہیں کرتے ، توانائی بحران پر قابو پا کر لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کیا ، گزشتہ ساڑھے چار سال سے مسلم لیگ (ن) پر حملے کئے گئے ، راستے بے شک الگ ہوں ہم سب کی منزل پاکستان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کے ناکام جلسے نے ثابت کردیا کہ عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، ہماری کسی ادارے کیساتھ جنگ نہیں ، اداروں کی مضبوطی میں ہی ملک کا استحکام ہے ، عدلیہ کی بحالی میں ہم نے کردارادا کیا ، دانشمند لوگوں کو چاہیے کہ وہ معاملات کو ٹھیک کردیں ۔ ایک دوسرے کو بدنام کرنے اور شوشے چھوڑنے والے کام بند کئے جائیں ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری آپس میں کوئی دشمنی نہیں ، ہم نے کوئی جائیدادیں نہیں بانٹنی ، مسلم لیگ (ن) پر کوئی ووٹ چوری تو کبھی کچھ اور الزام لگایا گیا ، لاہور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو ہم نے گلی گلی جا کر محنت کی ،ا یسا نہیں ہوتا کہ ڈینگی پشاور پر حملہ کرے تو آپ پہاڑوں پر چرھ جائو۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری ہارس ٹریڈ نگ سے سینیٹ ارکان کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہین ، پشاور میں آدم خود چوہے انسانوں کو کاٹ رہے ہیں ، کسی پر لعنت ڈالنا اچھی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نعرے لگا کر سیاست نہیں ہوتی ، لوگوں کیساتھ جینا مرنا پڑتا ہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود روزانہ جھوٹ بولتے تھے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کس نے کہا تھا چیف جسٹس صاحب کے نوٹس کو آوازیں دو ،لو پھر چیف جسٹس صاحب نے نوٹس لے لیا ، اب دو جواب ، ہمارے خلاف درخواستیں لے کر عدالت پہنچ جاتے ہیں ، عدالت سے باہر نکل کر عدالت کے ترجمان بن جاتے ہیں ، بلوچستان میں لوگ پہاڑوں سے اتر آئے ہیں ، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کراچی کا امن بحال ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کل عمران خان نے کہا نوازشریف کو سزا ملنے والی ہے ، 2018کا الیکشن دور نہیں ، بڑی کوشش کی گئی کہ قبل ازوقت انتخابات کرائے جائیں ، نوازشریف آج وزیراعظم نہیں مگر پہلے سے زیادہ مقبول ہیں ، غلط فہمی نکال دیں ، ہم نے کسی سے نہیں لڑنا ، عدلیہ کی بحالی کیلئے ہم نے جیلیں کاٹیں ، منہ پر پٹی نہیں باندھ سکتے ،لوگوں کو کیا بتائیں کے ہمارے ساتھ کیا ہوا، ملک خطرے میں ہے اور امریکہ اور بھارت ہمارے خلاف ہیں ، پاکستان مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا اگر ہمیں کوئی دشمن سمجھتا ہے تو سمجھتا رہے ہم پر امن لوگ ہیں ، کسی ادارے کیساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے وہ عدلیہ ہو یا کوئی اور ہو۔