خیرپور سندھ بھر میں مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کے ذرائع آمدنی اور اخراجات ٹھاٹ بھاٹ کی چھان بین کا آغاز

مذہبی جماعتوں کی چندہ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے،سندھ بھر میں مذہبی جماعتوں اور مدرسوں کے نام پر فنڈنگ کرکے اس کوذاتی استعمال میں سرف کرنے والے مزہبی رہنمائوں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ذرائع

اتوار 28 جنوری 2018 21:13

خیرپور سندھ بھر میں مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کے ذرائع آمدنی اور اخراجات ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) خیرپور سمیت سندھ بھر میں مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کی ذرائع آمدنی اور اخراجات ٹھاٹ بھاٹ کی چھان بین کا آغاز کردیا گیا ہے۔مذہبی جماعتوں کی چندہ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں مذہبی جماعتوں اور مدرسوں کے نام پر فنڈنگ کرکے اس کوذاتی استعمال میں سرف کرنے والے مزہبی رہنمائوں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ مدارس۔مساجد۔

(جاری ہے)

مزہبی تنظیموں کے نام پر آنے والی آمدنی کا غلط استعمال ہونے کے انکشافات کے بعد ان کی ذاتی استعمال میں آنے والی گاڑیوں کا تیل۔مرمت و دیگر اخراجات کس ذرائع سے استعمال کئے جاتے ہیں ان کی ذاتی آمدنی کا زریعہ کیا ہے سمیت دیگر پہلوئوں سے معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اچھے اقدام کے بعد مزہبی جماعتوں کے رہنمائوں میں کھلبی مچ گئی ہے اور وہ اپنے اثاثے و آمدنی کا ذریعہ اپنے مریدوں، چاہنے والوں سے مالی مدد لینے کا انکشاف کرکے اپنی جان چھڑانے کی تگودو میں مصروف ہوگئے ہیں جب کہ چندہ مافیا بھی اسکرین سے غائب ہوگئے ہیں

متعلقہ عنوان :