زینب کا والد جانتا تھا کہ پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ سے انصاف ملے گا نہ ہی قاتل پکڑے جائیں گے، عمران خان
اسماء کے والدین نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل نہیں کی،انتظار کے والد جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں، میں نے انتظار کی فیملی کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ دیکھی ہے، چاہتا ہوں انتظار کے والد یہ ویڈیو میڈیا کو جاری کریں ، ویڈیو دیکھ کر پتہ چل رہا ہے کہ ایک بے گناہ لڑکے کو پولیس نے جان بوجھ کر قتل کیا ‘ انتظار کے والد نے مطالبہ کردیا کہ انتظار قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے، پولیس ملزمان کا تحفظ کررہی ہے عمران خان کی انتظار کے والد اور وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
اتوار 28 جنوری 2018 21:20
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ میں نے انتظار کی فیملی کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ دیکھی ہے چاہتا ہوں انتظار کے والد یہ ویڈیو میڈیا کو جاری کریں یہ ویڈیو دیکھ کر پتہ چل رہا ہے کہ ایک گناہ لڑکے کو پولیس نے جان بوجھ کر قتل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس غیر سیاسی ہوچکی ہے مقتول انتظار کے والد انتظار قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیر سیاسی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی کرنے سے جرائم میں اسی فیصد تک کمی آئی ہے۔ زینب کے والد نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ سے اسے انصاف نہیں ملے گا اور نہ ہی قاتل پکڑے جائیں گے۔ جبکہ دوسری طرف مردان سانحہ میں قتل ہونے والی اسماء کے والدین نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل نہیں کی اور کہا کہ وہ پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتظار کے والد نے مطالبہ کیا کہ انتظار قتل کیس اے ٹی سی میں چلایا جائے۔ کراچی پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کررہی ہے جبکہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایک افسر کو مبصر کے طور پر بٹھایا گیا جو جے آئی ٹی کا حصہ نہیں ہے ایسے کسی شخص کو جے آئی ٹی میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی اس طرح کسی افسر کو جے آئی ٹی میں بٹھانے کا مقصد کیس پر اثر انداز ہونا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.