سویڈن شہری کی گرفتاری پر امریکہ کی چین سے وضاحت طلب

گرفتاری کی وجوہ بتائیں اور گائو کو چین چھوڑنے کی اجازت دیں، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

اتوار 28 جنوری 2018 21:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) امریکہ نے بیجنگ سے چینی نژاد سویڈن شہری گائو من ہائی کی گرفتاری کی وجوہات بارے وضاحت طلب کر لی ہے، گائو من ہائی ایک بک پبلشر ہے جسے حال ہی میں چینی حکام نے گرفتار کیا ہے، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نورتھ نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں سویڈن شہری کی گرفتاری پر گہری تشویش ہے ، اس لئے ہم چینی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس کی گرفتاری کی وجوہات کی وضاحت کریں ، ا س کی گرفتاری اور نظربند ی کی قانونی بنیاد وں سے آگاہ کریں ، یہ بھی بتائیں کہ وہ کہاں ہیں اسے نقل و حرکت اور چین چھوڑنے کی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے یورپی اتحاد ی آزادی ، مساوات اور انسانی عظمت یا احترام پر یقین رکھتے ہیں ، اس لئے ہم انسانی حقوق کے احترام اور فروغ کیلئے اپنے شراکت داروں ، اتحادیوں ، علاقائی تنظیموں کے ساتھ رابطہ جاری رکھیں گے ۔دریں اثنا چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس کی گرفتاری اور نظربندی کو مکمل طورپر قانونی قراردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :