نقیب اللہ قتل کیس:راؤانوارکی گرفتاری کیلئے4 ٹیمیں کل پنجاب اورخیبرپختونخوا روانہ ہونگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 جنوری 2018 23:20

نقیب اللہ قتل کیس:راؤانوارکی گرفتاری کیلئے4 ٹیمیں کل پنجاب اورخیبرپختونخوا ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری 2018ء) : کراچی میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے کاروائی تیز کردی ہے،راؤ انوار کوگرفتار کرنے کیلئےکل4 ٹیمیں پنجاب اورخیبر پختونخوا روانہ کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس مقابلے میں نقیب اللہ قتل کیس کی ٹحقیقاتی ٹیم مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔

ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے راؤ انوار کی گرفتاری کیلئےسکیورٹی اداروں کی 4ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے کل4 ٹیمیں پنجاب اورخیبر پختونخوا روانہ کی جائیں گی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید 3 مقامات پرچھاپے بھی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :