مریکہ کو دوست سمجھنا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے ہوں گے،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر
بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم ڈھا رہا ہے اس کا اسے جواب دینا ہوگااورنتائج بھگتنا ہوں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 28 جنوری 2018 23:20
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شمسی ائیر بیس امریکہ کے پاس تھا جس کا ہماری حکومت کو علم نہیں تھا، شمسی ائیر بیس پرویز مشرف نے امریکہ کو دیا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے دہشت گرد پیدا کر رہے ہیں، ایک دہشت گرد کو ڈرون حملے سے مارنا ایسے ہے کہ 100 دہشت گرد اور پیدا کرنا۔ ہم نے اپنے دور میں ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، ڈرون گرانے کی بات پہلے بھی بند کمروں میں ہوچکی۔ہم نے اچھے اور برے طالبان میں فرق نہیں کیا۔ ہمارے دور حکومت میں ہم نے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔ ہم نے ڈرون حملوں سے ہلاکتوں کی رپورٹ اقوام متحدہ میں بھی پیش کی تھی۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ کی جنگ نہیں پاکستان کی اپنی جنگ ہے۔ جب ہمیں اپنی ترجیحات کا علم نہیں ہوگا تو امریکہ سے تعلقات بہتر نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںمعصوم پاکستانی شہید ہو رہے ہیں یہ پاکستان کی اپنی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھی حسین حقانی امریکہ کے سفیر نہیں تھے۔ حسین حقانی پاکستان پر الزام لگاتے ہیں۔ حسین حقانی کو امریکہ کی افغانستان میں ناکامی پر بات کرنی چاہیے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو بیج بو رہا ہے اسکی فصل اسے کاٹنی پڑے گی بھارت سمجھ رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہیں لیکن ایسا نہیں ہے بھارت طاقت کے زور پر تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے۔ کوئی ادارہ اپنا کام کرتے ہی اچھی لگتی ہے۔ خلا پر کرنا فوج کا کام نہیں، خلا عوام پر کرتے ہیں فوج راولپنڈی میں ہی اچھی لگتی ہے۔ اسلام آباد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسپتالوں اور سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے اچھے لگ رہے ہیں لیکن ان کا کام عدالتی نظام کو ٹھیک کرنا اور جلد انصاف دینا ہے۔ معیشت پر پالیسی دینا فوج کا کام نہیں۔ حکومت کا کام ہے۔ خارجہ امور بھی فوج کا کام نہیں وزارت خارجہ کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ہی پاکستان کی آواز ہیں۔ بھٹو خاندان نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکل سے نکالا، پیپلز پارٹی کو کسی کا سہارا نہیں چاہیے۔ پیپلز پارٹی پاکستان کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.