جیپ کشش ثقل کو شکست دیتے ہوئے عمودی اونچائی پر چڑھ گئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 28 جنوری 2018 23:50

جیپ  کشش ثقل کو شکست دیتے ہوئے عمودی اونچائی پر چڑھ گئی

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ایک کلپ کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کافی  حیران ہو رہے ہیں۔فور بائی فور  جیپ نے دیکھنے میں کشش ثقل کو شکست دے دی ہے۔ کلپ میں اس جیپ کو 90 ڈگری کے زاویے پر اوپر چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کلپ میں  Jeep Wrangler کو 35سالہ چُک کونورس چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چُک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔چُک نے یہ ڈرائیونگ سینڈ ہالو سٹیٹ پارک، اوٹاہ میں کی تھی۔
چُک کا کہنا ہے کہ اس طرح جیپ کے چلنے  کی سب سے بڑی وجہ سینڈ ہالو پارک کی ریگ مال کی سطح جیسی زمین ہے۔ چُک نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی بہت بار اسی طرح جیپ کو اوپر چڑھا چکے ہیں۔