دفاع سمیت ہر شعبے میں پاکستان اور روس کے تعلقات مظبوط ہورہے ہیں‘صدر پوٹن کے دورہ پاکستان میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا-روسی سفیرAlexey Dedovکی ”پاکستان پوائنٹ نیٹ ورک“کے گروپ ایڈیٹرمیاں محمد ندیم سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 جنوری 2018 13:59

دفاع سمیت ہر شعبے میں پاکستان اور روس کے تعلقات مظبوط ہورہے ہیں‘صدر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی29- جنوری۔2018ء) پاکستان میں متعین روس کے سفیر مسٹرAlexey Dedov نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے ‘صدر پوٹن کے دورہ پاکستان کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا-ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”پاکستان پوائنٹ نیٹ ورک“کے گروپ ایڈیٹرمیاں محمد ندیم سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے بتایا پاکستان اور روس کے سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر روس پاکستان کے 4طالب علموں کو اعلی تعلیم کے لیے سکالرشپ پروگرام کا اجراءکررہا ہے اور مستقبل میں ان سکالرشپس کی تعداد بڑھائی جائے گی-ایک سوال کے جواب میں روسی سفیر نے کہا کہ دفاع سمیت ہر شعبے میں پاکستان اور روس کے تعلقات مظبوط ہورہے ہیں ‘صدر پوٹن کی خصوصی دلچسپی سے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بنا ہے-ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیئے جارہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ حکومتی اور کاروباری وفود کے تبادلے کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت بڑھے کیونکہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہونگے تو دوستانہ تعلقات مزید مظبوط ہونگے‘سی پیک منصوبے میں روس کی شمولیت کے حوالے سے سوال کے جواب میں روسی سفیر نے کہا کہ روس اس منصوبے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے مگر منصوبے میں شمولیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا- پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے تاہم انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے روس کی کوششوں کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریزکیا‘انہوں نے اتفاق کیا کہ اگر واخان کے راستے سے ایک زمینی روٹ تاجکستان سے ہوتا ہوا وسطحی ایشیائی ریاستوں سے روس تک موجود ہوتا تو آج خطے کے حالات مختلف ہوتے -انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں اسلام اور لاہور سے ماسکو کے لیے براہ راست پروازویں شروع کی جائیں گی ‘زمینی رابطوں کا دارومدار افغانستان کے حالات پر منصرہے - انہوں نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے میاں ندیم کی جانب سے ”صدائے روس“کی اردو سروس کو دوبارہ شروع کرنے کی تجویزسے اتفاق کیا اور کہاکہ وہ ماسکو تک اس تحریری تجویز کو پہنچائیں گے اور سفارش کریں گے کہ جلد ”صدائے روس“کی اردو ویب سائٹ دوبارہ کام شروع کردے-

متعلقہ عنوان :