امریکہ سے پڑھ کر آنے والے 42 سالہ شخص نے بے روزگاری پر خود کُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جنوری 2018 15:40

امریکہ سے پڑھ کر آنے والے 42 سالہ شخص نے بے روزگاری پر خود کُشی کر لی
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2018ء) : بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک 42 سالہ شخص نے بے روزگاری سے تنگ آ کر خود کُشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سکندر آباد کا رہائشی 42 سالہ کے روی کُمار امریکہ سے سافٹ وئیر کی تعلیم حاصل کرکے وطن واپس لوٹا تھا ۔ لیکن 2004ء میں ہوئے ایک واقعہ اور اس کے بعد بے روزگاری کی وجہ سے روی اکثر ہی ذہنی دباؤ کا شکار رہتا تھا۔

(جاری ہے)

وہ اکثر ہی ایک دکان پر کام کرنے والی اپنی بیوی سے بھی لڑتا اور جھگڑتا تھا۔ گذشتہ روز بھی بیوی کے نوکری پر جانے سے قبل دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دوپہر میں 42 سالہ شخص نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھ، پاؤں اور سر پر گہری چوٹیں آئیں۔روی کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ ذہنی دباؤ میں کی گئی خود کُشی کا کیس لگتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ روی کے پاس سے کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :