8ماہ سے امریکہ میں زیر علاج سابق صوبائی وزیر خزانہ محمد افتخار خان وطن واپس پہنچ گئے

پیر 29 جنوری 2018 19:03

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر خزانہ و تعلیم محمد افتخار خان مہمند امریکہ سے وطن واپس پہنچ گئے ،وطن پہنچنے پر ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر خزانہ و تعلیم محمد افتخار خان مہمند جو گزشتہ 8ماہ سے امریکہ میں علاج کے سلسلے میں مقیم تھے پیر کے روز اسلام آباد واپس پہنچ گئے، وہ اسلام آباد میں چند روز قیام کرنے کے بعد اپنی رہائشگاہ ستار خان کالونی تخت بھائی آئینگے ،وطن واپس پہنچنے پر ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :