پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پیر 29 جنوری 2018 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے عائشہ جلیل دختر محمد جلیل کوسوشیالوجی کے مضمون میں ان کے’’سرکاری بیرونی کلینک برائے ذیابیطس کے عمل اور صلاحیت کے ساتھ مریضوں کا اطمینان‘‘کے موضوع پر،نقی حسین ولد سید ظہور احمد کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’کیڈمیم کے مضر اثرات سے بچائو کیلئے مختلف پودوں کے جواہر کا استعمال ‘‘کے موضوع پر،محمد امین ولد محمد بخش کوایگریکلچرل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’جامن اور سفیدہ کے پھپھوندی کش قدرتی اجزاء سے چنے کے جھلسائوکی بیماری کا تدارک‘‘کے موضوع پراورغلام حسین ولد نور محمدکوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’’پائیرازول سے ماخوذ نئے مرکبات ۔

(جاری ہے)

ڈائیز کی تیاری اور استعمال ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :