کراچی :خاتون استاد کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

کراچی یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے پروفیسر سحر انصاری کے خلاف فیصلہ سنا دیا، جامعہ میں داخلے اور پڑھانے پر پابندی عائد کردی

پیر 29 جنوری 2018 21:02

کراچی :خاتون استاد کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) خاتون استاد کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام میں کراچی یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے پروفیسر سحر انصاری کے خلاف فیصلہ سنا دیا، جامعہ میں داخلے اور پڑھانے پر پابندی عائد کردی۔ سینئر ادیب اور کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کیخلاف خاتون پروفیسر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر سحر کے جامعہ کراچی میں داخلے اور پڑھانے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔76 سالہ پروفیسر کے خلاف ایریااسٹڈی سینٹر کی خاتون پروفیسر نے ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی تھی جسے کمیٹی نے حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر نے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کو عام سی بات قرار دیا۔الزام کی زد میں آنے والے پروفیسر نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کیا، کہتے ہیں 76 سال عمر ہے اور دل کا مریض ہوں، خاتون پروفیسر نے ذاتی مفادات کیلئے جھوٹا الزام عائد کیا۔#

متعلقہ عنوان :