کلی اسماعیل معذور بچی کی آبرو ریزی اور قتل کا مجرم ،20سالہ سگا بھائی نکلا، اعتراف کرلیالیا،پولیس کی تفتیش جاری

پیر 29 جنوری 2018 21:44

کلی  اسماعیل معذور بچی کی آبرو ریزی اور قتل کا مجرم ،20سالہ سگا بھائی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) کوئٹہ کے کلی اسماعیل میں 13سالہ معذور بچی بی بی طیبہ کی آبرو ریزی اور اس سے قتل کرنے والا کوئی اور نہیں اس کا سگا بھائی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی اسماعیل سے 13سالہ معذور بچی کی لاش برآمد کرلی گئی بچی کی شناخت بی بی طیبہ کے نام سے ہوئی بلکہ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بچی کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق کی ڈاکٹر نور بلوچ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی اور بعد میں دوپٹے کے ساتھ اس کاگلا دبا کر قتل کیاگیا جس کے بعدوزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی اور حکم دیاکہ اس گھنائونے جرم میں ملوث ملزم کو2دن کے دوران گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں پیش کیاجائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایاکہ 13سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور اس سے قتل کرنے والا مجرم کوئی اور نہیں اس کا سگا بھائی کامران نکلاہے ، جب اُسسے پولیس نے ابتدائی تفتیش کی تو اُس نے غلط بیانی کی ،جس پر پولیس کو شک گزرا کہ وہی اس واقعہ میں ملوث ہے جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔جس نے جرم کااعتراف کرلیاہے،پولیس نے ملزم کے خلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،مذکورہ ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جس سے متعلقہ لیبارٹری بھجوادیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت معذور بہن اور اس کا بیس سالہ بھائی کامران گھر پر اکیلے تھے۔

متعلقہ عنوان :