متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کی وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی ،

سپریم کونسل کے قیام کیلئے اہم ترین اجلاس فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا ، مرکزی عہدیداروں کو چنائو کیا جائے گا

پیر 29 جنوری 2018 22:10

متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کی وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کی وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی اور سپریم کونسل کے قیام کیلئے اہم ترین اجلاس فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کو چنائو کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کی بحالی کے سلسلے میںبنیادی ڈھانچہ مرتب کرلیا گیا ہے اور جلد ہی سپریم کونسل، مرکزی کونسل اور مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے گا ذرائع کے مطابق سپریم کونسل تمام شریک جماعتوں پر مشتمل ہوگی ایم ایم اے کے تمام اہم اور بنیادی فیصلے سپریم کونسل طے کریگی اور حتمی فیصلے کا اختیار بھی سپریم کونسل کو ہی ہوگا ذرائع کے مطابق سپریم کونسل ہی متفقہ طور پر دیگر سیاسی جماعتوں کو اتحاد میں شمولیت یا انتخابی مفاہمت کرنے کی مجاز ہوگی اورسپریم کونسل کو ہی مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا اختیار ہوگا، ذرائع کے مطابق یم ایم اے کا دوسرا بڑا فورم مرکزی کونسل ہوگا مرکزی کونسل شریک جماعتوں کے سربراہان اور تین تین مزید نمائندوں پر مشتمل ہوگاایم ایم اے کے مرکزی عہدیداران بھی مرکزی کونسل کے ممبران ہونگے ذرائع کے مطابق مرکزی عہدیداران کے انتخاب بارے میں اہم اجلاس فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگاایم ایم اے کے مستقبل کے صدارتی امیدوار کے لئے مولانا فضل الرحمان کو اکثریتی جماعتوں جے یو پی، اسلامی تحریک اور جمیعت اہلحدیث کی حمایت حاصل ہے ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر جماعت اسلامی اور جے یوپی آمنے سامنے ہیںاور جے یوپی کے سربراہ مولانا اویس نورانی نے سیکرٹری جنرل شپ حاصل کرنے کیلئے اتحاد میں شامل اہم رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیے ہیںذرائع کے مطابق فروری کے دوسرے ہفتے میں ایم ایم اے عہدیداروں کے چنائو اور حکومتوں سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ ہوگااور اس مقصد کیلئے ایم ایم اے کا اہم ترین اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اسلام آباد میں ہوگا ۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :