پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ اور اکیڈیمک کونسل کے انتخابات۔6سیٹوں پر سابق وائس چانسلر کے حمایت یافتہ اساتذہ کامیاب

پیر 29 جنوری 2018 23:11

لاہور۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ اور اکیڈیمک کونسل اکے الیکشن11میں سی6سیٹوں پر سابق وائس چانسلر کے حمایت یافتہ اساتذہ کامیاب ہوگئے۔ پنجاب یونیورسٹی کے آئی ای آر ڈشعبہ میں سنڈیکیٹ کی چار جبکہ اکیڈیمک کونسل کی سات سیٹوں الیکشن ہوئے جس میں سنڈیکیٹ کی چار سیٹوں پروفیسر کی سیٹ پر ٹیچرز فرنٹ گروپ اور سابق وی سی ڈاکٹر مجاہد کامران کے حمایت یافتہ ڈاکٹر ساجد رشید نی28ووٹ حاصل کر کے کامیابی، ایسوسی ایٹ کی سیٹ پر ڈاکٹر محبوب حسین نی27، اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر ٹیچرز فرنٹ فائونڈر گروپ اور ڈاکٹر منصور سرور کے حمایت یافتہ جاوید سمیع95ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اور لیکچرر کی سیٹ پر پی یو اکیڈیمکس گروپ کے رانا عبد الماجد58ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اکیڈیمک کونسل کی سات سیٹوں پر چار سابق وی سی ڈاکٹر مجاہد کامران کے حمایت یافتہ ٹیچرز کامیاب قرار پائے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر صائمہ صدف منتخب ہوئے اسسٹنٹ پروفیسرز کی دو سیٹوں پر سونیاں عمر اور فیاض فردوسی جبکہ لیکچررز کی تین سیٹوں پر یمنی صدف، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر محمد اسلام کامیاب قرار پائے۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر زکریا ذاکر نے سنڈیکیٹ ممبرز و الیکشن کمشنر ایم پی اے ماجد ظہور اور مذہبی سکالر ڈاکٹر راغب نعیمی نے الیکشن کی کامیابی کو خوش آئند اور پنجاب یونیورسٹی کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :