ایس ایس پی رائو انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

ملزم سلیم نے سوشل میڈیا پر رائو انوار کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی تھی، آئی جی کراچی کے احکامات پر تشکیل دی گئی ٹیم نے راولپنڈی پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا

پیر 29 جنوری 2018 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) کراچی اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ کارروائی معطل ایس ایس پی رائو انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم سلیم نے رائو انوار کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سوموار کی شب کراچی اور راولپنڈی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے ایس ایس پی نقیب اللہ ماورائے عدالت قتل کیس میں ملوث رائو انوار کی سر کی قیمت لگانے والے ملزم سلیم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ۔

ملزم سلیم نے سوشل میڈیا پر رائو انوار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔ عدالت کے حکم پر ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی کراچی کے احکامات پر تشکیل دی گئی ٹیم نے گزشتہ رات راولپنڈی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو راولپنڈی کے علاقے سے حراست میں لے لیا ۔