امریکہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

منگل 30 جنوری 2018 16:37

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) امریکی شہر پٹسبرگ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست پنسلوانیا میں گاڑیوں کے سروس اسٹیشن پر 28 سالہ ملزم ٹموتھی نیآٹومیٹک رائفل اور پستول سے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کردیاجن میں2 سگے بہن بھائی بھی شامل تھے جبکہ واقعے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس 270 ملین سے 300 ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں اور امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں لوگ ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :