اوپن یونیورسٹی نی" ٹیوٹرز اور امتحانی عملی" کے معاوضوں میں اضافہ کردیا

یونیورسٹی اپنے ٹیوٹرز سے فرائض میں بہترین کارکردگی کی توقع رکھتی ہے، اس نقطہ نظر سے ان کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا ہے ،ْپروفیسر شاہد صدیقی

منگل 30 جنوری 2018 18:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود ہزاروں کی تعداد میں امتحانی عملے اور 74ہزار جزوقتی ٹیوٹرزکے معاوضوں میں سمسٹر خزاں 2017ء سے اضافہ کیا گیا تھا۔ نظرثانی شدہ پیکج فنانس کمییٹی کی سفارشات پر ایگزیکٹو کونسل سے منظور کیا گیا تھا۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے ٹیوٹرز کو بہترین سہولتیں فراہم کرتی ہے اور ان سے اپنے فرائض میں بہترین کارکردگی کی توقع رکھتی ہی،ْ اس نقطہ نظر سے ان کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹیوٹرز کے معاوضوں میں اضافے کا اقدام یونیورسٹی کے مجموعی امتحانی نظام میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کا حصہ ہے۔ وائس چا نسلر نے کہا کہ امتحانی نظام کے معیار میں مزید بہتر ی لانے کے لئے امتحانی عملے اسائنمنٹ اور پرچے چیک کرنے والے اساتذہ کے معاوضوں اور یوٹیلیٹی چارجز چارمیں اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملک کے 44 اہم شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر نے سمسٹر خزاں 2017ء میں پیش کئے گئے تمام تعلیمی پروگراموں کے لئے جذوقتی )پارٹ ٹائم ٹیوٹرز(کی تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا ہے اور اُن کے کوائف اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے ہیں۔

طلبہ و طالبات کو اپنی امتحانی مشقیں بھر وقت تیار کرنے اور متعلقہ ٹیوٹرز کو مقررہ وقت پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹیوٹرز تعیناتی میں تاخیر کی وجہ سے پہلی اسائنمنٹ کی 15جنوری کی تاریخ گزر چکی ہے ،ْ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر تمام طلبہ کو دوسری اسائنمنٹ کی تاریخ 15فروری تک پہلی اور دوسری اسائنمنٹ اپنے متعلقہ ٹیوٹرز تک پہنچانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔تمام طلبہ و طالبات اپنے ٹیوٹرکا نام و پتہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا اپنے علاقائی دفتر سے بذریعہ ٹیلی فون یا ای میل رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔