ْپنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ادارے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کا اقدام

زیر تعلیم طلباء وطالبات کے ساتھ فیکلٹی اراکین اور یونیورسٹی کے ہوسٹلوں میں مقیم طلباء وطالبات کی کوائف کا ڈیٹا کو سنٹرل لائز کر دیا

منگل 30 جنوری 2018 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے ساتھ فیکلٹی اراکین اور یونیورسٹی کے ہوسٹلوں میں مقیم طلباء وطالبات کی کوائف کے ڈیٹا کر کے ڈیٹا کو سنٹرل لائز کر دیا ہے جس کا مقصد کسی بھی ہنگامہ آرائی کی صورت میں طلباء کی پہچان کرنا ہے اور اس ڈیٹا کو پنجاب یونیورسٹی کے شعہہ آئی ٹی نے سنٹر ل لائز کیا واضح رہے کہ ڈیٹا میں طلباء وطالبات فیکلٹی اراکین سمیت ہوسٹلوں میں مقیم طلباء کے نام ،ولدیت پتہ اور دیگر کوائف شامل کئے گئے ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے اٹھائیس ہوسٹلوں میں سات ہزار سے طلباء رہائش پذیر ہیں جبکہ سات ہزار ملازمین اور دو ہزار ٹیچنگ سٹاف بھی کام کر رہا ہے ڈیٹا کو سنٹرل لائز کرنے کی وجہ پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ ہنگامہ آرائی بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :