یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی یونیورسٹی گرائونڈ پر جلسہ عام کیلئے تیاریاں پورے عروج پر

منگل 30 جنوری 2018 19:48

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) 05فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کیطرف سے یونیورسٹی گرائونڈ پر جلسہ عام کے انعقاد کیلئے تیاریاں پورے عروج پر۔جلسہٴ عام کے کوآرڈینیٹر ذوالفقار علی ملک کا ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل مظفر آباد سردار وقار اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران اور انتظامی آفیسران کے ہمراہ یونیورسٹی گرائونڈ مظفر آباد کا تفصیلی دورہ ۔

05فروری کو مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی، ذوالفقا رعلی ملک کی گفتگو۔ تفصیلات کا مطابق مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پریونیورسٹی گرائونڈ میں ایک جلسہ عام منعقد کرنے جا رہی ہے جس سے مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے آزاد کشمیر بھر میں مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے اور اس سلسلہ میں مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کی جانب سے جلسہ عام کیلئے مقرر کردہ کوآرڈینیٹرذوالفقار علی ملک مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل برائے سیاسی امور وزیراعظم سیکرٹریٹ نے گذشتہ روز ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل مظفر آباد سردار وقار اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران اور انتظامی آفیسران کے ہمراہ یونیورسٹی گرائونڈ مظفر آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی ملک نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) 05فروری کو آزاد کشمیر میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے اور اس سال یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراس گرائونڈ پر ایک تاریخ ساز جلسہ عام ہو گا اور اس موقع پر قائد پاکستان جناب محمد نواز شریف کشمیری قوم سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے اس جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ05فروری کو وزیراعظم آزاد جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کال پر مظفر آباد شہر کو مسلم لیگ(ن) کی سبز ہلالی پرچموںاور بینرز سے سجایا جائیگا اورآزاد کشمیر کے تمام اضلاع میرپور، بھمبر کوٹلی، سدھنوتی، پونچھ، باغ،حویلی، مظفر آباد، ہٹیاں، نیلم اور مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان سے لاکھوں لوگ اس جلسہ عام میں شرکت کرینگے۔

ذوالفقارعلی ملک نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ محمد نواز شریف حکومت میں ہوں یا حکومت سے باہر انہوں نے ہر موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے دلی محبت اور انسیت کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور مدد کی ہے اب یہ کشمیری قوم پر بھی لازم ہے کہ وہ5فروری کو اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کرے۔ انہوں نے تمام مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ 05فروری کو اپنے ساتھیوں سمیت اس جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :