رکن آزاد جموںو کشمیر کونسل چوہدری محمد صدیق بٹلی عارضہ قلب کے باعث گذشتہ روز شدید علیل

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میںانجیو پلاسٹی کی گئی

منگل 30 جنوری 2018 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) رکن آزاد جموںو کشمیر کونسل چوہدری محمد صدیق بٹلی عارضہ قلب کے باعث گذشتہ روز شدید علیل ہو گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اچانک طبیعت ناسازی کے باعث انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میںلے جایاگیا جہاں پر ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ڈاکٹر ز کے مطابق چوہدری محمد صدیق کی طبیعت اب کافی بہتر ہے اور انشاء اللہ وہ ایک آدھ روز میںگھر منتقل ہو جائیں گے۔چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آزاد جموںو کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصیؔنے دیگر مسلم لیگی عہدیداران کے ہمراہ ہسپتال جا کر چوہدری محمد صدیق کی عیادت اور خیر یت دریافت کی۔