محکمہ جنگلات ٹمبر مافیہ گٹھ جوڑ بانڈی رینج کی حدود سے غیر قانونی لکڑی سلیپر دیودار نکاسی کا انکشاف

منگل 30 جنوری 2018 19:48

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) محکمہ جنگلات ٹمبر مافیہ گٹھ جوڑ بانڈی رینج کی حدود سے غیر قانونی لکڑی سلیپر دیودار نکاسی کا انکشاف ، بانڈی رینج کمپارٹمنٹ نمبر01اسلام پورہ انشنگی، کمپارٹمنٹ نمبر16اشکوٹ، کمپارٹمنٹ نمبر09بانڈی سے اے کلاس دیودار کے سبز و خشک درختان کا کٹائو کرکے غیر قانونی طور پر سلیپران کی نکاسی کی جاتی ہے۔

مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے وکیل نامی ٹھیکدار نے جنگلات حکام سے ساز باز کرکے غیر قانونی جعلی سبز درختان کی مارکنگ کروا رکھی ہے اے کلاس دیودار کے سلیپران کی نکاسی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔مذکورہ سلیپران راولپنڈی ، فیصل آباد، لاہور کی منڈیوں تک فروخت کیئے جاتے ہیں جنگلات نیلم کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سبز درختان کا قتل عام کیا جارہا ہے بانڈی رینج ٹمبر مافیہ کے لیئے چراگاہ بن گی۔

(جاری ہے)

وکیل نامی ٹھیکدار نے نیلم سے ہزاروں فٹ غیر قانونی سلیپرز دیودار کی نکاسی اور سمگلنگ کا دھندہ شروع کررکھا ہے جومحکمہ کے حکام سے ساز باز کے ساتھ اے کلاس دیودار کی گیلی کو سلیپرز میں تبدیل کروا کر اسکی غیر قانونی سمگلنگ کرتا ہے انشنگی کمپارٹمنٹ01اسلام پورہ کے جنگل سی500فٹ سلیپرز کی منظوری ہوئی جس سے 3500سے زائد فٹ سلیپرز نکاسی کیئے اسی طرح کمپارٹمنٹ نمبر16اشکوٹ اور09بانڈی سے بھی چند سو فٹ سلیپرز کی منظوری کروا کر ہزاروں فٹ نکاسی کرتا ہے عوامی حلقوں کا جنگلات کی انتظامیہ اور ٹھیکدار کے خلاف شدید تشویش کا اظہار سیکرٹری جنگلات سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے