امریکی ٹیرف سے چین اور امریکہ مابین شدید تجارتی جنگ کا اندیشہ

دو طرفہ تجارتی جنگ عالمی سطح پر اثر انداز ہو گی، تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہو سکتے ہیں ، رپورٹ چائنا مارننگ پوسٹ

منگل 30 جنوری 2018 20:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ٹیرف سے چین اور امریکہ مابین تجارتی جنگ کا اندیشہ ہے، دو طرفہ تجارتی جنگ خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہے، دونوں ممالک مابین تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ چین کے معروف اخبار چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے چینی اشیاء پر لگایا جانے والا ٹیرف چین اور امریکہ مابین شدید تجارتی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک مابین تجارت پر قدغن لگانے سے تجارتی جنگ خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے چینی اشیاء بالخصوص سولر پینل اور واشنگ مشینوں پر ٹیرف بڑھا کر چین کو دھچکا لگانے کی کوشش کی ہے۔ ایسے اقدامات سے دونوں ممالک مابین دوسرے معاملات اور تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو اس خطرناک صورتحال سے نکلنے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ دنیا کی دو بڑی طاقتوں مابین ایسی چپقلش عالمی سطح پر اثر انداز ہوتی ہیں جو کہ نقصان دہ ہے۔

متعلقہ عنوان :