Live Updates

تحریک انصاف نے چیئرمین نیب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

منگل 30 جنوری 2018 22:14

تحریک انصاف نے چیئرمین نیب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) تحریک انصاف نے چیئرمین نیب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ، تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کی طرف سے منگل کو چیئرمین نیب کو خط لکھا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف 2013سے اہم ترین وزارتوں پر فائز چلے آ رہے ہیں،خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور مالی بد عنوانیوں کے واضح اور دستاویزی ثبوت منظر عام پر ہیں،غیر ملکی بینکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی بینامی منتقلی کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے ، عثمان ڈار کی طر ف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے بیرون ملک اثاثوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی،خواجہ آصف اپنا اقامہ اور غیر ملکی ادارے کی ملازمت کا معاہدہ پہلے ہی قبول کرچکے ہیں،نااہل وزیر اعظم اور خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ میں ناقابلِ یقین حد تک مماثلت پائی جاتی ہے،عدالت عظمیٰ نے نواز شریف کی انہی وجوہات کی بنا پر نااہل کیا۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے اپنے خط میں چیئرمین نیب سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے کیوں کہ یہ معاملہ انتہائی عوامی اہمیت کا حامل ہے۔ ظفر ملک
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات