وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی بلوچستان نین آف جرنلسٹ کی نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

منگل 30 جنوری 2018 22:46

وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی بلوچستان نین آف جرنلسٹ کی نو منتخب ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے بلوچستا ن یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر صحافی برادری اور نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنتی پیغام میںوزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی صحافتی برادری جس طرح سے جمہوری روایات کے تحت صاف و شفاف انتخابات کے زریعہ اپنے نمائندے منتخب کرتی ہے وہ انتہائی قابل تحسین اور صحافی برادری کی جمہوری سوچ کا مظہر ہے انہوں نے بی یوجے کے نومنتخب صدر خلیل احمد جنرل سیکرٹری ایوب ترین اور دیگر عہدیداروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود،ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتیں بھرپور طریقے سے برئوے کار لاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت اورمیڈیا کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور حکومت ان تعلقات کو مزید وسعت دیکر صحافیوں کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توقع رکھتی ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت کی راہنمائی کرنے اور صحت مندانہ صحافتی اقتدار کی سر بلندی کے لئے صحافی برادری اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہو ں نے کہا کہ آئندہ بھی بی یوجے کو حکومت کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :