Live Updates

تحریک انصاف دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری کا الزام

خیبر پختونخوا حکومت کی عاصمہ کے قاتل کی سرپرستی کر رہی ہے، عاصمہ کے قاتل کا سعودی عرب فرار خیبر پختونخوا حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا، چیئرمین پیپلز پارٹی

منگل 30 جنوری 2018 22:50

تحریک انصاف دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی عاصمہ کے قاتل کی سرپرستی کر رہی ہے، عاصمہ کے قاتل کا سعودی عرب فرار خیبر پختونخوا حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مشال خان کے قتل پر اکسانے والا بھی تحریک انصاف کا مقامی رہنما تھا جو اب تک آزاد ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے رشتے سے انکار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا۔

مجاہد اللہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے اور وہ عاصمہ کو قتل کرنے کے فوراً بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات