بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سنڈیکیٹ کا پہلا اجلاس

منگل 30 جنوری 2018 22:54

ملتان ۔30جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سنڈیکیٹ کا موجودہ سال کا پہلا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہرامین یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے سرانجام دیے اور جس میں انتہائی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر وقاص ملک کی تعیناتی بطور ڈائریکٹر وہاڑی کیمپس ، ڈاکٹر محمدعمر چوہدری بطور رجسٹرار، صہیب راشد خان بطور کنٹرولر امتحانات چارج دینے کی توثیق کی گئی۔

عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں پروفیسرڈاکٹر محمد اسحاق فانی کی معطلی کے خاتمہ کی توثیق بھی کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود کو ان کی اپنی خواہش پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بیالوجی و ٹیکنالوجی کے عہدہ سے سبکدوش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد بابر کو ڈائریکٹر کی ذمہ داری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق کی بطور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری کی توثیق نہیں کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ بائیوکیمسٹری کے سینئر ترین ٹیچر کے تعاون سے ڈین فیکلٹی آف سائنسز متعلقہ ذمہ داری ادا کریں گے۔

اجلاس میں 100سے زائد کالجز جن میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز شامل ہیں کے الحاق کی منظوری میں توسیع کی گئی۔ اجلاس میں جسٹس (ر)میاں ظفر یاسین ، سید نوید حسین شاہ نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، محترمہ مریم کیانی نمائندہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، محترمہ نگہت سلطانہ ،پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر طاہر سلطان ، محترمہ آمنہ حسنین نقوی نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :