امریکہ کی طرف سے پابندیوں کی نئی فہرست سے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں، پیوٹن

بدھ 31 جنوری 2018 01:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پابندیاں لگانے کی نئی فہرست جاری کرنا غیر دوستانہ عمل ہے جس میں روسی حکام اور تاجروں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

پیوٹن نے کہا کہ فہرست میں 210 اہم روسی شخصیات کو شامل کیا گیا جس کے نتیجہ میں روس امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :