امریکہ کے بعد افغانستان کابھی طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

افغان حکومت طالبان سے بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتی رہی مگراب انہیں شکست دیناہوگی،ترجمان اشرف غنی

بدھ 31 جنوری 2018 12:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) افغان حکومت نے کہا ہے کہ طالبان کو میدان جنگ ہی میں شکست دینا ہو گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدراشرف غنی کے ایک ترجمان نے خصوصی بات چیت میں کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر پہلے انہیں تشد کا راستہ ترک کرنا ہوگا، ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ امن بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے، تاہم کابل میں حالیہ حملے کر کے طالبان نے ’ریڈلائن‘ عبور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی ترجمان کے مطابق طالبان نے ان حملوں کے ساتھ امن مذاکرات کے دروازے بند کر دیے ہیں۔