ملک کےمختلف شہروں میں6.2شدت کازلزلہ،2 سالہ بچی جاں بحق،6 سےزائد افراد زخمی ہوگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 جنوری 2018 12:12

ملک کےمختلف شہروں میں6.2شدت کازلزلہ،2 سالہ بچی جاں بحق،6 سےزائد افراد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2018ء) : ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لسبیلہ میں 2 سالہ بچی جاں بحق اور6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، لاہور، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد، پشاور، مریدکے ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، چترال ، ہنزہ ، اپر دیر ، لوئر دیر، پنڈ داد خان، لسبیلہ سوات، چلواس،ہری پور ، مریدکے ، اوکاڑہ، مظفر آباد اور آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق لسبیلہ میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور مکاںوں کی چھتیں گر گئیں، لسبیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 169 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس دیکھنے میں آرہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :