پھلیوں میں دانے بھر جانے پرکاشتکار مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں ، ماہرین زراعت

بدھ 31 جنوری 2018 16:30

فیصل آباد۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریز کیاجائے تاکہ مٹر کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ مٹر کی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام 3چنائیاں دیتی ہیں ، انہوںنے کہاکہ کاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اور نہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑاجائے،صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کاوقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دور کی منڈیوں تک فروخت کیلئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جا سکتی ہے۔