تنے کے گلائو کی بیماری بینگن کی پنیری پر حملہ آور ہو سکتی ہے ، ماہرین زراعت

بدھ 31 جنوری 2018 16:30

فیصل آباد۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ تنے کے گلائو کی بیماری بینگن کی پنیری پر حملہ آور ہوکر پودوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذا کاشتکارپنیری کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدمات یقینی بنائیں ، انہوںنے بتایاکہ تنے کے گلائو کی بیماری پنیری پر ابتدائی ایام میں حملہ آور ہو سکتی ہے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا حملہ شدت بھی اختیار کرسکتاہے،اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں ،بیماری کے حملہ کی صورت میں تنے پر پہلے حلقے سیاہ دھبے یابھورے نشان نمودار ہوتے ہیں جو پھیل کردائرے کی شکل اختیار کرلیتے ہیں ،اس بیماری سے پودوں کو خوراک کی ترسیل رک جاتی ہے اور پودے مرجھا جاتے ہیں،کاشتکار زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے مشاورت کرکے مناسب زہروں کا سپرے اور حفاظتی و تدارکی اقدام کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :