سعودی عرب ، مکہ المکرمہ کے قبرستان کی پارکنگ میں فیس شروع

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 31 جنوری 2018 15:25

سعودی عرب ، مکہ المکرمہ کے قبرستان کی پارکنگ میں فیس شروع
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2018ء) ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے مشہور و معروف قبرستان المعلیٰ جانے والوں سے پارکنگ فیس وصول کی جانے لگی۔ مکہ میونسپلٹی نے اسکا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دیدیا ہے۔ تدفین کے بعد باہر آنے والے شہری اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہیں اپنی گاڑی پارکنگ سے نکالنے سے روک دیا گیاکیونکہ انہوں نے پارکنگ کی فیس ادا نہ کی تھی۔

(جاری ہے)

مکہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ 900 گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ کسی شہری کو پارکنگ کے حوالے سے کوئی شکایت ہوئی تو شکایت کرے انشااللہ دور کی جائیگی۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ بعض لوگوں نے پارکنگ فیس کے نفاذ کے بعد المعلیٰ میں تدفین نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کئی لوگوں کا کہناہے کہ وہ المعلی میں دفنائے جانے والے اعزہ و احباب کے جنازے میں شریک نہیں ہونگے۔