پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

بدھ 31 جنوری 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے طلبائو طالبات نے مختلف اداروں میں منعقدہ ہم نصابی مقابلوں میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میں پنجاب یونیورسٹی طلبہ نے یونیورسٹی کالج آف لاہور میں انگریزی تقریری مقابلوں میںپہلی پوزیشن جبکہ سپیرئیریونیورسٹی کے زیر اہتمام دو زبانی مقابلوں میں ٹیم ٹرافی حاصل کی۔

اسی طرح فاسٹ یونیورسٹی میں منعقدہ موسیقی مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن جیتنے میں کامیاب رہے۔ گورنمنٹ کالج جھنگ میں منعقدہ قرات اور ملی نغموں کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی اور انگریزی تقریر میں ٹیم ٹرافی جیتی۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹس آف پاکستان کے زیر اہتما م منعقدہ کوئز کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن اور پندرہ ہزار روپے کیش پرائز بطور انعام جیتا۔

متعلقہ عنوان :