عوام علاقہ ڈنہ کا آن ڈیوٹی ملازمین کو60دن میں حاضر کرنے کا نوٹس ورنہ احتجاج،تالا بندی کا اعلان

عوام علاقہ ڈنہ کچیلی کا علاقہ میں سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر کرنے کیلئے ہڑتال کا فیصلہ

بدھ 31 جنوری 2018 22:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) عوام علاقہ ڈنہ کا آن ڈیوٹی ملازمین کو60دن میں حاضر کرنے کا نوٹس ورنہ احتجاج،تالا بندی کا اعلان ،عوام علاقہ ڈنہ کچیلی کا علاقہ میں سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر کرنے کیلئے ہڑتال احتجاج کا اعلان،حکومت محکمہ جات کے سربراہان اور انتظامیہ کو60دن کا نوٹس دینے کا فیصلہ ،مقررہ مدت میں ملازمین حاضر نہ ہوئے تو سرکاری دفاتر کی تالا بندی کردی جائے گی اس وقت رول ہیلتھ سینٹر ،امور حیوانات ،زراعت ،لوکل گورنمنٹ ،برقیات اور دیگر سرکاری محکمہ جات سے درجنوں ملازمین عرصہ دراز سے غیر حاضر جبکہ درجنوں اپنی من مرضی سے ڈیوٹی سے اثر ورسوخ کی بناء پر غیر حاضر ہڑتال اور احتجاج کیلئے کیمٹی کے قیام کا اعلان ،راجہ امجد خان ریٹائرڈ ایجوکیشن آفیسرراجہ محمد عبدالقیوم خان ،ڈاکٹر (ر)راجہ صادق ،راجہ رئیس عارف ،راجہ محمد فرید خان ،سردار گلزمان عباسی عوام اور انتظامیہ سے رابطہ کے لیے مقرر ،راجہ امجد خان کی سربراہی میں منعقد اجلاس میں فیصلہ ۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ ڈنہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا کہ رول ہیلتھ سنٹر ڈنہ جس میں گزشتہ25سال سے ڈاکٹر ،لیڈی ڈاکٹر،ڈینٹل سرجن ،لیڈی ہیلتھ ورکرز ،ہیڈکلرک ،ایکسرے ٹیکنیشن سمیت دیگر چھوٹے بڑے ملازمین جنکی تعداد16سے زائد ہے غیر حاضر ،مامور ہیں،محکمہ برقیات میں ایس ڈی او سمیت درجنوں دیگر ملازمین محکمہ لوکل گورنمنٹ میں پراجیکٹ منیجر ،محکمہ زراعت کے درجنوں ملازمین ،امور حیوانات کے ملازمین جنکی تعداد درجنوں میں ہے باوجود باربار محکموں کے سربراہان کو آگاہی کے باوجود حاضر نہیں کیا جانا جسکی وجہ سے عوام کو صحت اور دیگر ضروریات زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے عوام علاقہ کو بھاری اخراجات کرکے مظفرآباد جانا پڑھتا ہے اور یہ ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی حکومتی سطح پر انہیں حاضر کیا جاتا ہے۔

اس لیے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکمہ جات اور حکومت سمت ضلعی انتظامیہ کو60دن کا نوٹس دیا جائے گا کہ اس عرصہ میں تمام ملازمین کو اپنی اپنی آسامیوں پر حاضر کیا جائے اگر60دن کے اندر تمام ملازمین حاضر نہ ہوئے اور کسی بھی محکمہ سے ایک بھی ملازم غیر حاضر ہوا تو جس بھی دفتر کا ملازم غیر آن ڈیوٹی ہوا اُس دفتر کی تالابندی کر دی جائے گی اور اُس وقت تک تالے نہیں کھولے جائیں گے جب تک ملازمین حاضر نہیں ہوجاتے عوام علاقہ نے کہا کہ ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے باربار نشاندہی کے باوجود بااثر ملازمین کو حاضر نہیں کیا جاتا جبکہ کالج ،گرلز ہائی سکول اور دیگر اداروں سے بھی ٹیچرز اور دیگر ملازمین اپنی مرضی سے حاضر ہوتے اور چھٹی کرتے ہیں انتظامیہ سے مذاکرات ،رابطہ اور عوام کے لیے راجہ امجد خان ،راجہ محمد عبدالقیوم خان ،راجہ صادق خان،سمیت دیگر افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گی جو جملہ معاملات کی نگرانی اورانتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

متعلقہ عنوان :