یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف کامظفرآباد میں خطاب کشمیریوں سے والہانہ محبت کامنہ بولتاثبوت ہے

سابق ممبرقانون سازاسمبلی وضلعی صدرمسلم لیگ (ن)میرپور راجہ مقصود احمدخان کا پارٹی کارکنان سے خطاب

بدھ 31 جنوری 2018 22:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) سابق ممبرآزادجموںوکشمیرقانون سازاسمبلی وضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ مقصود احمدخان نے کہاہے کہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرسابق وزیراعظم وقائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کامظفرآباد میں خطاب کشمیریوں سے والہانہ محبت کامنہ بولتاثبوت ہے۔ پاکستان اورکشمیرکے درمیان محبت کا ایک لازوال رشتہ ہے جسے کسی طورپرختم نہیں کیاجاسکتا۔

آزادکشمیرمیں جاری میگاپراجیکٹس قائدپاکستان میاںمحمدنوازشریف کاکشمیریوں کے لیے ایک لازوال تحفہ ہیں۔ قائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کامظفرآباد آمدپرکشمیری فقید المثال استقبال کرکے تاریخ رقم کریں گے۔05 فرور ی کویوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرپاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول تک قدم قدم ان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے عہدیداران وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ مقصود احمدخان نے کہاکہ بھارتی ظلم وجبرکشمیری عوام کے جذبہ آزادی کوسرد نہیں کرسکتا۔آزادی کشمیریوںکاپیدائشی حق ہے جسے ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ کشمیری عوام کوآزادی کے علاوہ کوئی دوسراآپشن قبول نہیں۔وہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا ۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے منشورمیں شامل مسئلہ کشمیرکو ہر دور میں اہمیت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :