تاخیر ی حربے‘ حلقہ چار کی سڑکوں کے فنڈز ضائع ہونیکا خدشہ

ْپی ڈبلیو ڈی کا قبلہ درست کیا جائے ‘اپر بندوے تا کمہار بانڈی سڑک پختہ کی جائے‘ نوید عباسی

بدھ 31 جنوری 2018 22:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) محکموں کے تاخیری حربے ‘حلقہ چا کھاوڑہ کے متعدد رابطہ سڑکوں کے منصوبوں کے فنڈز ضیائع ہونیکا خدشہ ‘عوام نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کیمطابق حلقہ 4کھاوڑہ کی رابطہ سڑکوں کے منصوبہ جات محکموں کے تاخیر حربوں کے باعث زمین پر نہیں لگ رہے ۔

(جاری ہے)

مسلم کانفر نس دوبئی کے رہنماء نوید عباسی نے صحافیوں کو بتایا کہ اپر بندوے تا کمہار بانڈی شرقی کی دوکلو میٹر روڈ پی ڈبلیوڈی کے پاس تھی جس کا منصوبہ صرف فائلوں میں بنا لیکن سٹرک زمین پر نہ بن سکی ۔ 10سال قبل اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائی ۔ اس کچی سڑک کی حالت انتہائی ابتر ہے۔جس پر کئی حادثات بھی پیش آچکے ہیں اور جانی نقصان بھی ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سڑک سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر کیلئے احکامات جاری کریں تاکہ عوام کو سہولیا ت مل سکیں۔ پی ڈبلیوڈی کے ذمہ داران کا قبلہ درست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :