وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایف ڈی ای کے ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف کی تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی

مستند ڈیٹا کے حصول کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے تجاویز تیار کی جائیں ، ایف ڈی ای کے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مشیر خزانہ سے ملاقات کروں گا تاکہ تنخواہوں کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی ممکن بنائی جا سکے، طارق فضل چوہدری کا اجلاس سے خطاب

بدھ 31 جنوری 2018 22:46

وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایف ڈی ای کے ڈیلی ویجز ملازمین کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) )وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ تما م ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف کی تعلیمی اداروں سے تصدیق کروا ئی جائے، مستند ڈیٹا کے حصول کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے تجاویز تیار کی جائیں ، اس سلسلے میں حکومتی قوانین اور عدالتی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاویز تیار کی جائیں۔

وزیر مملکت نے وزارت کیڈ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری کیڈ اظہر چوہدری ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن حسنات قریشی ، ڈپٹی مئیر چوہدری رفعت ، وکلا ء اور وزارت کیڈ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ ایف ڈی ای کے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مشیر خزانہ سے ملاقات کریں گے تاکہ تنخواہوں کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

اجلاس میں وزیر مملکت نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کا مسئلہ نیک نیتی سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔اس سلسلے میں قانونی پیچیدگیاں ہیں ، قانونی مسائل کو حل کرنے کیلئے وکلاء کی ایک ٹیم سے بھی رجوع کیا گیا ہے ، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مسئلے کا قا بل عمل حل نکال لیا جائے گا۔ن

متعلقہ عنوان :