نوشہرہ ، یتیم پندرہ سالہ بچے کو مزدوری پر کام کروانے کا لالچ دیکر شیطان صفت جنسی درندے نے زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

متاثرہ بچے کی شکایت پر تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج ،پولیس نے سفاک جنسی درندے کو گرفتار کرلیا، آئسکریم فیکٹری کو سیل کردیاگیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا واقعہ پر تشویش کا اظہار،ڈی پی او نوشہرہ سے رپورٹ طلب

بدھ 31 جنوری 2018 22:58

نوشہرہ ، یتیم پندرہ سالہ بچے کو مزدوری پر کام کروانے کا لالچ دیکر شیطان ..
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک میں غریب یتیم پندرہ سالہ بچے کو مزدوری پر کام کروانے کا لالچ دیکر شیطان صفت جنسی درندے نے زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچے کی شکایت پر تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ نمبر 79 31جنوری کو جرم زیردفعہ377ت پ مدعی مقدمہ سید عبدالقادر شاہ ولد سید نادر شاہ مرحوم سکنہ محلہ تور ڈھیر ضلع صوابی درج کرلیاگیا۔

تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سفاک جنسی درندے ملزم تاجدار علی ولد غلام غنی گرفتار کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک میں پشاوری آئسکریم فیکٹری میں مزدوری پر کام کرنے کی لالچ دیکر بااثر جنسی درندے مسمی تاجدار علی ولد غلام غنی سکنہ پیرسباق ضلع نوشہرہ نے پندرہ سالہ یتیم بچے مسمی سید عبدالقاسر شاہ ولد سید بادر شاہ مرحوم سکنہ محلہ تور ڈھیر ضلع صوابی کو رات پشاوری آئسکریم فیکٹری کی بالائی منزل کے کمرے میں رات گئے زبردستی جنسی درندگی کا ہوس بنایا ۔

(جاری ہے)

بچے سید عبدالقاسر شاہ نے گھر جاکر اپنی والدہ کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا رونا رویا جس پر اس کی والدہ نے دادا بہادر شاہ کو بلایا ۔متاثرہ بچے کی شکایت پر تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ نمبر 79مورخہ 31جنوری2018جرم زیردفعہ377ت پ مدعی مقدمہ سید عبدالقادر شاہ ولد سید نادر شاہ مرحوم سکنہ محلہ تور ڈھیر ضلع صوابی درج کرلیاگیا۔تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سفاک جنسی درندے ملزم تاجدار علی ولد غلام غنی سکنہ پیرسباق ضلع نوشہرہ کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ بچے کو میڈئکل چیک آپ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔ڈاکٹرز نے بچے کے کپڑے اور جسم کے نمونے ڈی این اے کے لیے لیبارٹری بھیج دئے ۔سفاک جنسی درندے کی گرفتار ی کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔متاثرہ بچے کے دادا بہادر شاہ کے مطابق ہم غریب لوگ ہیں مگر عزت دار لوگ ہیں میرے پوتے کے ساتھ زبردستی زیادتی کی گی پولیس اور حکومت مجھ کو انصاف دے۔ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک کے مطابق پولیس نے جائے وقوع سے بھی شوائد حاصل کرلیے ہیں پشاوری آئسکریم فیکٹری مین بازار آکوڑہ خٹک کو سیل کردیاگیاہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ سے رپورٹ طلب کرلی۔