اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی پر اسرار موت، لاشیں برآمد کر لیں گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 31 جنوری 2018 22:34

اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی پر اسرار موت، لاشیں برآمد ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 31جنوری2018ء ):اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی پر اسرار موت، لاشیں برآمد کر لیں گئیں۔پوسٹمارٹم رپورٹ میں دونوں کے معدے میں شراب کی کثیرمقدار پائی گئی، اس کے ساتھ ساتھ معدے میں مقوی گولیوں کی بڑی مقدار بھی پائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شالیمار کی حدود میں واقع گیسٹ ہاؤس سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جب کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اندر سے بدبو آرہی تھی،لاشوں کو ایمبولنس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مرد کا نام رانا آفتاب ہے جو آنکھوں کے معروف ڈاکٹر اور اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں امراضِ چشم کے ماہر ہیں جبکہ لڑکی شناخت زوبدہ کے نام سے ہوئی ہے۔پوسٹمارٹم رپورٹ میں دونوں کے معدے میں شراب کی کثیرمقدار پائی گئی، اس کے ساتھ ساتھ معدے میں مقوی گولیوں کی بڑی مقدار بھی پائی گئی ہے ۔