اسلام آباد میں قاری نے غیر ملکی بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم گرفتار

بچے کو اپنے حجرے میں زیادتی کا نشانہ بناتا تھا ،اپنے کئیے پر بہت شرمندہ ہوں، قاری کا اعترافی بیان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 31 جنوری 2018 22:49

اسلام آباد میں قاری نے غیر ملکی بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 31جنوری2018ء ):اسلام آباد میں قاری نے غیر ملکی بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔قاری نے اعترافی بیان میں بتایا کہ بچے کو اپنے حجرے میں زیادتی کا نشانہ بناتا تھا ،اپنے کئیے پر بہت شرمندہ ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے کورال میں 12 سالہ فلپائنی بچے کواس کے قاری نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

قاری بطور معلم بچے کو قرآن پاک کی تعلیم دیتا تھا۔معاملہ سامنے آنے پر بچے کے والد کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے، درخواست میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو اس کے استاد نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کھنہ پل کے قریب ایک ہوٹل سے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ قاری اسلم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کئے پر شرمندہ ہوں اوربچے کے ساتھ حجرے میں بدفعلی کرتا تھا۔