مقتول کی ننھی بہن کو دلاسہ دینے کی آڑ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر بچی کو مشکوک انداز میں چھوتا رہا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،عوام کا شدید رد عمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 31 جنوری 2018 23:05

مقتول کی ننھی بہن کو دلاسہ دینے کی آڑ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر بچی کو ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 31جنوری2018ء ) :مقتول کی ننھی بہن کو دلاسہ دینے کی آڑ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر نثار محمد بچی کو مشکوک انداز میں چھوتا رہا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،عوام کا شدید رد عمل سامنے آنے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک احتجاج کے دروان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نثار محمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر شدید عوامی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر نثار محمد نے کراچی میں قتل ہونے والے مقصود کے لواحقین کی جانب سے دئیے جانے والے دھرنے میں شرکت کی۔شرکت کے دوران ن لیگی سینیٹر مقتول کی بہن کو دلاسہ دیتے ہوئے مشکوک انداز میں چھوتا رہا جس کی ویڈیو نے ملک بھر سوشل میڈیاپر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ویڈیو دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :