عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی سمیت 11رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 31 جنوری 2018 23:15

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی سمیت 11رہنما پیپلز پارٹی میں شامل
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 31جنوری2018ء ):خیبر پختونخواہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی سکندر عرفان سمیت 11رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخواہ میں اے این پی کی بڑی وکٹ اڑا دی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی سکندر عرفان سمیت 11رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔سکندر عرفان نے اے این پی کے دس رہنماوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سابق صدر نے سکندر عرفان اور انکے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا ۔