ْ حملہ آور کیڑوںکے سدباب کیلئے کیمیائی ادویات کے استعمال پر توجہ دینا ہوگی، زرعی ماہرین

جمعرات 1 فروری 2018 14:43

فیصل آباد۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ملکی معیشت کیلئے زراعت انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے کیونکہ غذائی اجناس اورزرعی شعبہ میں خود کفالت کے بغیر کوئی بھی ملک اپنا وجود زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکتا، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کم رقبہ سے زیادہ پیداوار کا حصول وقت کا تقاضہ ہے اس لئے ہمیں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوںگے۔

انہوں نے کہاکہ زراعت کی ترقی کے لیے سفارش کردہ زہروں کا استعمال بہت ضروری ہے۔انہوں نے ملکی معیشت کے لیے زراعت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہمیں کم رقبہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ فصلات پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں اور بیماریوں کے سدباب کے لیے کیمیائی ادویات کے استعمال اور تحقیق پر خصوصی توجہ دینی ہوگی اس کے علاوہ انہوں نے کیڑوں کے انسداد کے مختلف طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زہروں کا غیر ضروری استعمال ماحول میں آلودگی پیدا کرتا اور انسان دوست کیڑوں کو بھی ختم کردیتاہے اس لیے سفارش کردہ زہریں مطلوبہ مقدار میں استعمال کرنی چاہئیں۔انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :