سورج مکھی کی کاشت کا موزوں وقت 15فروری ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 1 فروری 2018 14:43

فیصل آباد۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جن کھیتوں میں دھان اور کپاس کے بعد گندم کاشت نہیں ہوسکی وہاں کاشتکارسورج مکھی کی کاشت سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور ، رحیم یار خان ،ملتان ، وہاڑی ، بہاولنگر میں سورج مکھی کی کاشت کا موزوں وقت 15فروری تک ، مظفر گڑھ ،ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، لودھراں ، راجن پور میں 10 فروری تک ،میانوالی ، سرگودھا ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، جھنگ ، خوشاب اور فیصل آباد کے اضلاع میں موزوں وقت کاشت 15 فروری تک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کو بتایا کہ لاہور ،قصور، اٹک، راولپنڈی ، گجرات ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں کاشتکا ر یکم فروری سی28 فروری تک سورج مکھی کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ سورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام کی پلانٹر کے ذریعے کاشت کے لیے شرح بیج دوتا اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ تک رکھنی چاہیے اور بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا ا ور ڈوڈیاں بنتے وقت ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنے سے 30 من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔